مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن بڑھا | کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ، ریاست میں لاک ڈاؤن 15 مئی تک جاری رہے گا. کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا نے مطالبہ کیا کہ 15 مئی تک ریاست میں لاک ڈاؤن برقرار رکھا جائے۔

ممبئی: 28 اپریل(ورق تازہ نیوز) ریاست میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ لیکن اب اس لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے یکم مئی کے بعد اگلے 15 دن تک جاری رہے گا۔ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

متعدد وزراء نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے 15 مئی تک ریاست میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کو کہا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ 15 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔