بریکنگ نیوز: مراٹھواڑہ میں کورونا کی پھر سے دستک: ہنگولی میں کورونا کا مثبت مریض : دیگر چار مشتبہ قرنطین میں
ہنگولی: 2 اپریل (ورق تازہ نیوز) یہاں کے ضلع اسپتال میں کورونا کا مثبت مریض کا پتہ چلنے کے ساتھ ہی خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر چار مشتبہ افراد کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے قزاقستان سے آیاہوا ایک مریض ، اس کا بھائی ، اور انکی 11 سالہ بیٹی شامل ہیں جبکہ دوسرا دہلی سے واپس آیا ہوا شخص ہے. اطلاعات کے مطابق دہلی سے آیا ہوئے شخص کا مرکز سےتعلق بتایاجاریا ہے. جسکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے.
ہنگولی ضلع میں یہ کورونا کا پہلا مریض ہے جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے یہ مریض ہنگولی کے بسمت تعلقہ کا ہے جس کی عمر 49 سال بتائی جارہی ہے. اسے 31 مارچ کو داخل کیا گیا تھا اس کی صحت مستحکم ہے لیکن ٹیسٹ کے بعد رپورٹ مثبت ہے۔ (ورق تازہ نیوز) 2 اپریل کو ، ایک 11 سالہ بچی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور اسے بھی کورونا جیسی علامات تھیں۔ اس کے گلے کا نمونہ اورنگ آباد کی لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ۔