بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں Covid-19 سے پہلی موت : 205 نئے کیسز : سعودی وزارت صحت

BREAKING: #SaudiArabia’s Health Ministry confirms first death from #coronavirus

ریاض: عبداللہ البرقوی : آج ، منگل کو ، سعودی وزارت صحت نے ایک رہائشی کی موت کا اعلان کیا جوکہ کورونا کوود 19 سے متاثر تھاور کورونا وائرس کے 205 نئے واقعات درج کیے. اسطرح کی اطلاع سعودی عرب کے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے. لنک

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے مزید 205 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک افغان شہری کی کورونا سے ہلاکت ہو گئی ہے۔

نئے رجسٹر ہونے والے مریضوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر مریض یا تو بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ بعض میں یہ وائرس ان سے منتقل ہوا ہے جو پہلے سے اس موذی مرض میں مبتلا تھے۔

سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد767 ہوگئی ہے۔

مقامی ویب سائٹ ’سبق ‘ کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا پہلا مریض ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والا افغان شہری تھا اور اس کی حالت کافی نازک تھی۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ’کورونا کے نو مزید مریضوں کی صحتیابی کے بعد اب تک اس مرض سے صحت پانے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے افغان شہری کی حالت کافی خراب تھی جبکہ مزید تین مریضوں کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فوج کی بمباری سے مزید 14 شامی ہلاک

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me