اورنگ آباد : 6 اپریل (ورق تازہ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے دو دن قبل ہی بریک دی چین کے نام سے کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے ریاست بھر میں متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جس کے چلتے آج اورنگ آباد اور ناندیڑ کے ضلع کلکٹرس نے بھی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں لاک ڈاؤن جیسی سخت پابندیاں عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ مقامی سیاسی اور سماجی قائدین کی مداخلت کے بعد اورنگ آباد اور ناندیڑ ضلع کلکٹرس نے لاک ڈاؤن نہیں لگانے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد بیوپاری طبقہ میں اطمینان پایا جارہا تھا۔ لیکن ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے بعد سے پورے مراٹھواڑہ علاقہ میں عوام کو یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اب یہاں لاک ڈاون ہوگا یا نہیں۔۔۔

دوکانیں کھولنے پر 10 ہزار جرمانہ

دریں اثناء آج رات دیر گئے تک اورنگ آباد ضلع کلکٹر کی میٹنگ جاری رہی جس میں انھوں نے پورے ضلع میں پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں عائد کردی ہے۔۔جس کے تحت پورا مارکیٹ اور کاروبار بند رہیں گے سوائے ضروری دوکانیں اور خدمات کے۔۔۔۔۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹر نے کہا کہ باقی سب بند رہے گا ہوٹلس مالس چھوٹے ٹپریاں کپڑوں کی دوکانیں ریڈی میڈ کپڑوں کی شاپس۔ شاپنگ ماکس مارکیٹ گیراج کھانے کے ٹھیلے وغیرہ وغیرہ۔۔۔

کلکٹر کے حکم کے مطابق عبادت گاہیں بھی بند رہیں گی وہاں کام کرنے والوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور صرف ۵ افراد کو ہی عبادت کرنے کی اجازت ہوگی وہ بھی کورونا منفی سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد۔۔۔۔

دیکھئے کیا شروع کیا بند اس ویڈیو میں