بریکنگ نیوز:کولہاپور اورناندیڑمیں این آئی اے کے چھاپے ٗدو مسلم نوجوان حراست میں
ہپری: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج (اتوار)کو صبح رینڈال (ہاتھ کنگلے) کے امبا بائی نگر میں چھاپہ مارا اور آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے کے شبہ میں پوچھ گچھ کے لیے دو حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ تقریباً پانچ گھنٹے تک ان کے گھر میں تلاشی جاری رہی۔ معلوم ہوا ہے کہ کولہاپور کے ایک مقام پر ان دونوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
این آئی اے نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف اتوار کی صبح ملک بھر میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس میں یہ چھاپے مہاراشٹر کے ناندیڑ اور کولہاپور کے رینڈال میں مارے گئے ہیں۔
متعلقہ نوجوان کا تعلق اصل میں اچل کرنجی سے ہے اور وہ کاروباری مقاصد کے لیے ہپری رینڈال میں مقیم ہے۔ اس کا کاروبار چاندی کے زیورات بنانے کا ہے۔این آئی اے کادعویٰ ہےکہ انکے ممبئی میں روابط ہیں اور گزشتہ تین سالوں سے وہ لبیک فاؤنڈیشن کے ذریعے سماجی کاموں کا احاطہ کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امبا بائی نگر کے ان مکانات پر جہاں یہ دونوں بھائی رہتے ہیں آج صبح ساڑھے چار بجے چھاپہ مارا گیا اور دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے کر ان کے پورے گھر کی تلاشی لی گئی۔ تقریباً پانچ گھنٹے کی تلاش کے بعد انہیں صبح ساڑھے نو بجے اٹھایا گیا اور کولہاپو کے لیے روانہ ہوگئی۔ناندیڑمیں چھاپے مارے گئے ہیں اور تین نوجوان کو اتوارہ پولس اسٹیشن کے حدود کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔انکی موبائل کی واٹس ایپ چیٹینگ قابلِ اعتراض بتائی جارہی ہے ۔مگر آج شام ناندیڑ کے تینوں نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔