Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بریکنگ نیوز:ناندیڑمیں کورونا بے قابو‘آج12جولائی کو 2.اموات ‘28 نئے پازیٹیو‘25 کی حالت نازک

ناندیڑ:12جولائی( ورق تازہ نیوز)ساری دنیا میں اپنے شکنجہ میں کسنے والی مہلک وباءکورونا وائرس نے بھارت میں قہربرپا کررکھا ہے ۔ ناندیڑضلع بھر میں وباءتیزی سے پھیل رہی ہے اور حالات تشویشناک ہوتے جارہے ہیں ۔ آج 12جولائی کو کورونا سے مزید دو متاثرین کی موت ہوگئی ہے اور 28 نئے پازیٹیو کیسزآئے ہیں ۔

آج شہر کے سومیش کالونی کے 75سالہ شخص اور پربھنی کے آنند نگر کا ساکن34سالہ نوجوان کی کوویڈ19 سے ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میںدوران علاج موت ہوگئی ۔ اس طرح ضلع میں 30اموات ہوگئی ہے اورآج شام پانچ بجے تک 28نئے پازیٹیو کیسیز آئے ہیں ۔ ضلع میں اب متاثرین کی تعداد 616 تک پہنچ گئی ہے۔

آج 12جولائی کو جن افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے انکی تفصیلات اس طرح ہے ۔

عمرکالونی ‘ناندیڑ۔ایک خاتون عمر 55۔دولہے شاہ رحمن نگر ( رحمان نگر )‘ایک خاتون عمر61سال‘ ٹائربورڈ حمیدیہ کالونی ‘ایک خاتون عمر40 سال ۔فراندے نگر ناندیڑ ایک مرد عمر59سال‘ایک خاتون 50سال‘ایک لڑکاتین سال ‘ ایک لڑکی 9سال ‘ساکن دھنے گاوں‘ ایک مرد عمر41 سال واجے گاوں ‘ ۔ مکھیڑشہر میں تین خواتین پازیٹیو پائی گئی ہیں جن کی عمریں بالترتیب33]55 ‘ 85سال ‘ایک خاتون عمر 65سال ۔ مکرم آباد تعلقہ مکھیڑ کے دو مرد عمر 12سال ‘32سال ۔‘ ایک لڑکی عمر13سال ‘ ساکن کاول گاوں تعلقہ مکھیڑ‘ دو مرد عمریں بالترتیب11اور40سال اور ایک خاتون عمر55سال ساکن شنکر گنج تعلقہ دھرم آباد ‘ ایک مردعمر 39سال‘ ساکن گاندھی چوک بلولی‘ ایک مرد عمر 46 سال ساکن کنڈلواڑی ۔‘ نرسی نائیگاوں کے دو مرد عمریں 45اور48 سال ‘اورایک خاتون عمر65سال ‘۔ دیگلور کے ناگوبا نگر کی ایک خاتون عمر65سال اور ایک مرد64سال ‘ دیگلور شہر میں ایک مرد عمر58 سال ۔ قندہار کے ویکاس نگر کی ایک خاتون عمر46 سال۔مدکھیڑ کے بازار محلہ کی دولڑکیاں عمریں13اور 18 سال ۔اس کے علاوہ بیرون اضلاع پربھنی ‘ہنگولی اور لاتور کے تین مریض بھی ناندیڑ میں زیر علاج ہیں ان میں ایک مردعمر70سال ساکن کاوی تعلقہ جنتور ضلع پربھنی ‘ ایک خاتون عمر 33سال ساکن گونج تعلقہ بسمت ‘اور ایک مرد عمر60 سال ساکن جل کوٹ ضلع لاتور شامل ہیں ۔ناندیڑ میں زیر علاج 25 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے