ناندیڑ:18مارچ (ورق تازہ نیوز)کورونا کے بڑھتے پھیلاو کو روکنے کےلئے ضلع انتظامیہ مختلف اقدامات اٹھارہا ہے اسی ضمن میں آج 18مارچ کو ضلع کلکٹر نے مزید ایک نیا احکام جاری کرتے ہوئے ناندیڑضلع کے تمام مذہبی مقامات ‘یعنی مساجد منادر ‘گرجاگھر ‘بودھ ویہار ودیگر مذہبی مقامات کواب 31مارچ تک پوری طرح بند رکھنے کاحکم دیا ہے ۔

ا س کے علاوہ ایک او راہم فیصلہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے تمام دوکانوں کے اوقات میں مزید دو گھنٹے کی کمی کافیصلہ کیا ہے ۔ا سلئے اب صبح سات تا شام پانچ بجے تک ہی کاروبار و دوکانیں کھلی رہیں گی ۔