بریکنگ نیوز : اکولہ میں کورونا سے پہلی موت

اکولہ: 15 اپریل: (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر کے اکولہ شہر میں کوروناوائرس سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ اس طرح اب اکولہ ضلع میں کورونا سے یہ پہلی موت ہوئی ہے ۔

سرکاری دواخانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص جو مشتبہ تھا کی موت ہوگئی تھی لیکن آج اسکی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

جس کے بعد اکولہ میں کورونا سے یہ پہلی موت ہے ۔اکولہ میں چودہ کرونا کے مریض ہے جس میں ایک مشتبہ شخص نے گزشتہ دنوں خودکشی کرلی تھی۔