Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بریکنگ نیوز:آج30جون کومزید12افراد کی رپورٹ پازیٹیو

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:30جون( ورق تازہ نیوز)آج 30جون کو شام سات بجے سرکاری دواخانہ ناندیڑ کے سول سرجن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مزید 12افرادکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔اس طرح آج دن بھر میں 14 افراد کورونا کی زد میں آئے ہیں اور اب تک ضلع میں متاثرین کی تعداد 387 ہوگئی ہے۔

شام میں موصولہ بارہ مریضوں میں دو مریض مرد عمر28 سال اور 64 سال ساکن بافنا ناندیڑ ‘ایک پانچ سالہ لڑکی ساکن امبیڈکر نگرناندیڑ‘33 سالہ خاتون ساکن امبیڈکر نگرناندیڑاس کے علاوہ

شہر سے متصل اسرجن علاقہ میں تین خواتین عمریں 37]10۱ور 11 سال اور ایک مرد عمر 42 سال کی رپورٹ پازیٹیورہی ۔

شہر کے وینائک نگر میں 34سالہ خاتون اور وسنت نگر میں 52 سالہ مرد بھی پازیٹیو آیا ہے ۔جبکہ مکھیڑ تعلقہ کے مکرم آباد دیہات میں 20سالہ نوجوان اور 38 سالہ خاتون بھی کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ اس طرح آج دن بھر میں 14افرادکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔