مالیگاوں:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز) مراٹھی نیوز چینل ٹی وی 9 نے آج شام اپنے خبرنامہ میں اس بات کی اطلاع دی کہ مالیگاوں میں رونماہوئے تشدد اور12 نومبر کو نکالے گئے مورچہ وبند کے سلسلے میں پولس نے مالیگاوں میں رضااکیڈیمی کے دفتر پرکل رات چھاپہ مارا ہے جہاںسے کچھ دستاویزات ملے ہیں۔

جبکہ امراوتی کے ایم ایل اے بونڈے نے مطالبہ کیا کہ مالیگاوں میں رضااکیڈیمی کے دفتر سے کونسے دستاویزات ملے ہیں

اسکی تفصیلات سے عوام کوآگاہ کروائیں۔واضح رہے کہ ریاست میں 12نومبر کو کچھ مقامات پربند کے دوران شرپسندعناصر نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے بعد ہندوتواوادی تنظیموں نے ماحول کافائدہ اٹھاتے ہوئے امراوتی میں منصوبہ بند طریقے سے فسادکروایا ہے جبکہ ناندیڑ میں بھی ہندوتواودی تنظیموں نے حالات کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پولس نے یہ کوشش کوناکام بنادیا ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔