برہمپوری میں گوداوری ندی کے کنارے 20نومبر سے دفعہ144کانفاذ

521

ناندیڑ:16نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)موضع برہمپوری میں گوداوری ندی کے کنارے والے علاقے میں امن وامان کی برقراری کےلئے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔یہ امتناعی احکامات 20 نومبر کی صبح چھ بجے سے 19ڈسمبر 2022 کی نصف شب تک لاگو رہے گا۔

اس طرح کاحکمنامہ ضلع سیشن ناندیڑ نے جاری کیا ۔ یہ دفعہ پرانے پُل سے نیچے درگاہ دیوا ر لگ اور جنوب میںگوداوری ندی کے طاس اور شمال میںدرگاہ کا چلہ تک علاقے میں نافذ رہے گا۔ واضح ہو کہ مذکورہ علاقہ مان بھاﺅ پنتھ کا دعویٰ کیاجاتا رہا ہے ۔اس طرح یہ علاقہ متنازعہ ہے۔