نئی دہلی : برڈفلو کی تصدیق ایک دو نہیں بلکہ 10 ریاستوں نے کردی ہے۔ اِس کے نتیجہ میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتیں تیزی سے گھٹنے لگی ہیں۔ مہاراشٹرا میں چکن کی قیمت 82 سے 58 روپئے فی کیلو ریکارڈ کی گئی۔ گجرات میں قیمتیں 94 تا 65 روپئے ہوگئی ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں ٹاملناڈو میں 5.10 روپئے سے 4.20 روپئے فی انڈہ تک گراوٹ آئی ہے اور ہریانہ میں یہ معاملہ 5.35 سے 4.05 روپئے تک گھٹا ہے۔ پولٹری فارمس میں مرغیوں کے فوت ہونے کے بعد معاملے صرف مہاراشٹرا اور ہریانہ میں پیش آئے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں ایوین انفلوئنزا کے اثرات پائے گئے ہیں۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں