برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی حکومتی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں میرے اندر معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘

بورس جانسن نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’میں اب خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، لیکن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف کی جاری حکومتی کوششیں کو لیڈ کرتا رہوں گا۔‘