برطانیہ میں کنوارے شخص نے رشتے کی تلاش کے لیے بل بورڈز لگادیے

0 3

برطانیہ میں ایک کنوارے شخص نے رشتے کی تلاش کے لیے سڑک پر بل بورڈز لگادیے۔29 سالہ محمد ملک نے برمنگھم کی سڑکوں پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک اشتہار لگایا ہے، جس میں اس نے رشتہ ڈھونڈنے کا ذکر کیا ہے۔بل بورڈز پر محمد ملک نے نہ صرف اپنی تصویر لگائی ہے بلکہ اس میں ذکر بھی کیا ہے کہ مجھے ارینج میرج سے بچایا جائے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس نے معقول رشتے کی تلاش کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس میں محمد ملک نے نہ صرف ویب سائٹ بنانے کا مقصد بتایا بلکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسے کیسا رشتہ درکار ہے۔محمد ملک نے رشتے کے اشتہار میں اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پنجابی ہے، تاہم اسے ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے جو مسلم ہو اور اپنی روایات اور مذہب کو اچھے طریقے سے لے کر چلے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے رشتہ ڈھونڈنے والی خواتین کا طریقہ راس نہیں آیا تو میں نے اس کے متبادل کے طور پر یہ طریقہ اپنایا ہے، تاہم مجھے ایسی لڑکی چاہیے جو میرے ماں باپ کا خیال بھی رکھ سکے۔