برطانیہ سے آنے والے 32 این آر آئی کے خلاف شکایت درج

0 1

گروگرام : ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے برطانیہ سے حال ہی میں واپس ہوئے 32 این آر آئی کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے۔ یہ لوگ یہاں پہنچنے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پاس برطانیہ سے واپس ہونے والے اس شہریوں کے بارے میں تفصیلات نہیں ہیں اس لئے اس کیس کو پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جاسکے۔ عہدیداروں نے توثیق کی کہ 32 این آر آئی کا نیا کوویڈ۔19 نئی شکل کی وبا کیلئے ٹسٹ نہیں کروایا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ ان 32 این آر آئیز کا پتہ چلا کر ان کا ٹسٹ کروایا جائے۔