برطانیہ کے 24 سالہ خواجہ سرا ریان سیندرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ریان نامی خواجہ سرا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میری پیدائش بطورِ لڑکی ہوئی تھی لیکن بعد میں مجھے اپنے اندر کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنی جنس تبدیل کروائی۔

ریان نے کہا کہ جنسی تبدیلی کے نویں مرحلے میں، میرا حمل ٹھہر گیا اور ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر میں نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروالی تو میرے بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہوسکے گی۔خواجہ سرا نے کہا کہ میں نے بچے کی پیدائش کے سبب اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل نہ کروانے کا فیصلہ کیا جبکہ میں اس عرصے کے دوران مردانہ جنسی ہارمون ‘ٹیسٹوسٹرون’ لیتا رہا لیکن جب حمل کا معلوم ہوا تو میں نے ہارمون لینا چھوڑ دیے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ میرے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی عُمر اب 2 برس ہے اور بیٹے کا نام ہینڈرک ہے۔ریان نے مستقبل میں اپنے ہاں مزید بچوں کی پیدائش کی خواہش ظاہر کی۔