نئی دہلی: بڑھتے کورونا بحران کے باعث برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورۂ ہندوستان منسوخ کردیا گیا ہے۔ 26 اپریل کو وہ ہندوستان آنے والے تھے ۔ اس سے قبل وہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے والے تھے، لیکن اُس وقت بھی انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیاتھا۔ برطانوی وزارت خارجہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جانسن نے کورونا بحران کے سبب اپنا دورۂ ہندملتوی کردیا ہے۔دریں اثناء برطانیہ نے انڈیا کو اپنی کوویڈ ٹراویل کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ انڈیا سے سفر بند رہیگا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں