چنڈی گڑھ، 24 نومبر (یو این آئی) مرکزی زرعی قوانین پر ہریانہ کے کسانوں کے غصے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے کارڈ پر باضابطہ لکھوایا ہے کہ ’’براہ کرم اس شادی سے بی جے پی، جے جے پی، آر ایس ایس کے لوگ دور رہیں۔‘‘

ضلع جھجر کے رہنے والے اور وشو ویر جاٹ مہاسبھا کے قومی صدر اور جے جوان جے کسان مزدور کانگریس کے سابق صدر راجیش دھنکھڑ نے یکم دسمبر 2021 کو اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب کا کارڈ شائع کیا ہے، جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بی جے پی، جے جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اس شادی کی تقریب سے دور رہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ہریانہ کی مخلوط حکومت کی حکمران جماعتوں بی جے پی، جے جے پی کو گزشتہ سال سے دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران ‘بائیکاٹ’ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی مواقع پر پولیس انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
کارڈ میں دیئے گئے موبائل نمبر پر رابطہ کرکے یواین آئی نے مسٹر دھنکھڑ کے بیٹے سے اس بات تصدیق کی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔