Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

برازیل میں کورونا وائرس سے 1239 افراد ہلاک ، ہلاک شدگان کی تعداد 40919تک پہنچی

IMG_20190630_195052.JPG

ریو دی جنیرو: برازیل کی قومی صحت وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19-)سے1239 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40،919 ہوگئی ہے ۔ جمعرات کی شام وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ملک میں 30412 کیسز کے سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 808،828 ہوگئی ۔

ایک روز قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 32913 نئے کیسز سامنے آئے اور 1274 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا تھا ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 7،449،587 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 419،245 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔