مناما : بحرین میں دہشت گردی کی دو کارروائیوں میں بینکوں کے اے ٹی ایمز کو اڑانے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔بحرینی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے تعاون سے دارالحکومت میں دہشت گردی کی دو کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔ دہشت گردوں نے ’النعیم ‘ اور ’جد حفص ‘ کے علاقوں میں بینک کی اے ٹی ایم میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ مقامات پر رکھے جانے والے پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کو ناکام بنانے کے بعد دونوں مقامات کو تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا جو وہاں سے مزید شواہد اکھٹے کررہے ہیں تاکہ بم نصب کرنے والوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ابتدائی معلومات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز نے شک کی بنیاد پر متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔شواہد اور ابتدائی معلومات کے مطابق ناکام دہشتگردی کی دونوں کارروائیاں انتہائی منظم انداز میں انجام دی گئی تھیں۔ واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں