بجٹ میں ٹیکس دہند گان کو تحفہ مل سکتا ہے
نئی دہلی:16جنوری ۔(ایجنسی)وزارت خزانہ سے اس مرتبہ واضح اشارے مل رہے ہیں۔ اس مرتبہ حکومت کا خواہ عبوری بجٹ ہو ، لیکن حکومت نوکری پیشہ افراد کو بڑی راحت دے سکتی ہے۔ حکومت چھوٹے ٹیکس دہندگان کو بڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ یہ رعایت اور راحت بالواسطہ طور پر نہیں بلکہ سیدھے سیدھے دی جائے گی۔ اس کیلئے حکومت کئی الگ الگ متبادل پر غور کررہی ہے۔ایک متبادل یہ ہوسکتا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی کردے۔ اگر انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی کا حکومت ارادہ کرتی ہے تو وہاں پر کئی راستے ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر انکم ٹیکس سلیب کا پہلا سلیب ہے ، جس میں 2.5 لاکھ روپے سے پانچ لاکھ روپے تک کا سلیب ہے ، اس کا دائرہ بڑھا دیا جائے۔ اس سے چھوٹے ٹیکس دہندگان کو راحت مل جائے گی۔دوسرا متبادل یہ ہوسکتا ہے کہ اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن جو ابھی بھی 40000 روپے ہے ، اس کی رقم کو مزید بڑھا دیا جائے۔ تیسرا متبادل یہ ہوسکتا ہے کہ ابھی انکم ٹیکس کی جو شرحیں ہیں ، پانچ فیصد ، 20 فیصد اور 30 فیصد ، اس کا تھوڑا سے دائرہ اور بڑھا دیا جائے اور اس میں ایک اور سلیب بنا دیا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کا بوجھ کم پڑے اور جو بڑی ا?مدنی والے لوگ ہیں ، ان پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ پڑے۔