بجرنگ دَل کا 2 روزہ ملک گیر احتجاج

735

نئی دہلی: بجرنگ دل 17 جنوری سے 2 روزہ ملک گیر احتجاج کرے گی۔ اس کا یہ احتجاج دہشت پیدا کرنے ہندوؤں کو نشانہ بنانے والے کٹر عناصر کے خلاف ہوگا۔وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے پیر کے دن یہ اعلان کیا۔وی ایچ پی کے سنٹرل جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندرجین نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں بجرنگ دل کے 9 کاریاکرتا مارے گئے اور 32 پر جہادیوں کے حملے ہوئے۔

17 اور 18 جنوری کو بجرنگ دل ملک بھر کے ضلع مستقروں پر احتجاج کرے گی اور ضلع مجسٹریٹس(کلکٹرس) کے توسط سے صدرجمہوریہ کو یادداشت پیش کی جائے گی۔ڈاکٹر جین نے کہا کہ ملک میں جہادیوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا ملک گیر پلان بھی پیش کیا جائے گا۔