بالی ووڈ کی چار ’لو اسٹوریز‘ جن کا انجام دردناک ہوا

بالی ووڈ فلموں میں لو اسٹوریز کے ساتھ ساتھ یہاں پر کچھ حقیقی کہانیوں نے بھی ماضی میں جنم لیا لیکن ان میں کچھ کا انجام درد ناک ہوا۔

ایسی ہی چار رومانوی جوڑے بظاہر شادی کے بندھن کے قریب تو پہنچے لیکن شادی نہ ہوسکی اور کچھ ایسا ہوا کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔اس سلسلے میں سب سے پہلے لیجنڈ اداکار اور فلمساز راج کپور اور نرگس کے درمیان عہد و پیمان ہوئے لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس کے نتیجے میں دونوں میں دوری ہوگئی۔

ہوا یوں کہ فلم مدر انڈیا کے سیٹ پر آگ لگنے کے دوران نرگس کو سنیل دت نے آگ سے بچایا اس واقعے سے وہ اس قدر متاثر ہوئیں کہ انھوں نے جلد ہی سنیل دت سے شادی کرلی۔

گرو دت اور وحیدہ رحمان
دوسری لوو اسٹوری وحیدہ رحمان اور گرو دت کی تھی جس میں گرو دت تیلگو فلموں کی اداکارہ وحیدہ رحمان کو 60 کے عشرے میں بالی ووڈ لائے اور انھیں بام عروج پر پہنچایا اور ٹوٹ کر چاہا لیکن جب وحیدہ رحمان نے گرو دت کی محبت کو ٹھکرایا تو وہ اس قدر دل شکستہ ہوئے کہ خود کشی کرلی۔

دلیپ کمار اور مدھو بالا
تیسری اسٹوری دلیپ کمار اور مدھوبالا کی ہے یہ جوڑی اپنے عہد کی خوبصورت ترین رومانوی جوڑیوں میں سے ایک تھی۔

دونوں نے ساتھ نبھانے کا عہد بھی کیا لیکن وہی ظالم سماج جو کہ پیار کرنے والوں کے بیچ آجاتا ہے ویسا ہی کچھ یوسف خان (دلیپ کمار) اور ممتاز جہاں بیگم دہلوی (مدھوبالا) کے ساتھ ہوا۔

جب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مدھوبالا کے والد نے کچھ ایسی شرائط لگادیں کہ شادی نہ ہوسکی اور و

مدھوبالا شادی کے کچھ عرصے بعد شدید علیل ہوکر جوانی میں ہی دنیا چھوڑ گئیں۔ بعد ازاں دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کی۔

دیو آنند اور ثریا
چوتھی کہانی ثریا اور دیو آنند کی ہے۔ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتے تھے، وہ دونوں 1949 کی فلم جیت کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے بہت قریب آگئے، لیکن انکا یہ منصوبہ ثریا کی نانی بادشاہ بیگم، جو نہایت ہی راسخ العقیدہ خاتون تھیں، نے ناکام بنادیا اور پھر دونوں کبھی ایک دوسرے کے قریب نہ آسکے۔

دیو آنند نے بعدازاں اداکارہ کلپنا کارتک سے شادی کرلی تاہم ثریا کے بارے میں یہی گمان ہے کہ پھر انھوں نے ساری زندگی تنہا گزار دی۔

Leave a comment