نیودہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے انکشاف کیا ہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلموں کا گروہ چلاتے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے فحش فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت نو ملزمان کو گرفتار کیا تھا .

 

اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنس مین راج کندرہ کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے.