: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے کہا ہے کہ وہ خانگی قرنطینہ (ہوم کوارنٹین) میں ہیں اور ضروری طبی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد سے وہ لگاتار شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اپنی تمام فلموں کو مقررہ اوقات میں مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔