بالا صاحب نہ ہوتے تو آج میں زندہ نہ ہوتا:امیتابھ بچن

ممبئی : نواز دین صدیقی کی آنے والی فلم ‘ٹھاکرے’ کا ممبئی میں کا ٹیزر لانچ ہوا ۔اس موقع پر پہنچے بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن بھی پہنچے جہاں انہوں نے گزرے وقت کی کئی باتیں شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ اگر بالا صاحب نہ ہوتے آج میں زندہ نہ ہوتا ،بالاصاحب کی وجہ سے ہی زندہ ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ ‘قلی’ کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ انہیں فوراً ہی ہسپتال لے جانا تھا ۔ اس دن ممبئی کا موسم خراب تھا ۔ جس کے چلتے ایمبولینس تک نہیں پہنچ پارہی تھی ۔ اس وقت ان کی مدد شو سینا کی ایمبولینس کی جسے بال ٹھاکرے نے دستیاب کرایا تھا ۔ امیتابھ نے کہا کہ ،’ بال ٹ ھاکرے نے تب میری مدد کی جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی ۔ اگر اس وقت انہوں نے میری مدد نہیں کی ہوتی تو آج میں زندہ نہیں ہوتا ۔

Leave a comment