باندا : اتر پردیش کے ہائی پروفائل مافیا ڈان رکن اسمبلی مختار انصاری کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پنجاب سے باندا جیل منتقل کردیا گیا۔مختار کو پنجاب کے روپر ضلع کی روپ نگر جیل سے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان بدھ کی صبح ساڑھے چار بجے باندا جیل لایا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے باندا جیل میں ایم ایل اے کی آمد کی تصدیق کردی ہے ۔اسے بیرک نمبر 16 میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں رکھا گیا ہے ۔ اس وقت مافیا ڈین کو تنہائی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کی صحت ٹھیک ہے اور آج اس کی کورونا جانچ کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، پنجاب حکومت مختار کو اترپردیش پولیس کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہوئیتھی، جس کے بعد اسے سڑک کے راستے یہاں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے لئے محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی کا فل پروف پلان تیار کیا تھا اور پیر کے روز پی اے سی اہلکاروں کے ستھ تقریباً 140 جوانوں کی ایک ٹیم پنجاب روانہ ہوگئی۔دریں اثنا ، مافیا سرغںہ کی حفاظت اور کوئی واقعہ پیش آنے کی تمام قیاس آرائیاں حزب اختلاف کی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر آنی شروع ہوگئیں۔ ان سب کی پرواہ کئے بغیر سیکیورٹی فورسز نے دو دن اور دو رات کے تھکا دینے والے سفر کے بعد رکن اسمبلی کو باندا جیل میں بحفاظت پہنچانے کی اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں