بازوؤں سے محروم افغان کرکٹر: ’جذبے کسی کے محتاج نہیں ہوتے،ویڈیو دیکھیں

922

ہمت، حوصلے، لگن اور کامیابی کی مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ چند سیکنڈ کی ویڈیو ہے۔ اس میں دونوں بازوؤں سے محروم ایک بچے کو بازوؤں کے بجائے اپنی ٹانگ سے بہترین شاٹس کھیل کر گراؤنڈ میں موجود ساتھیوں سے داد وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں بازوؤں سے محروم کرکٹ کھیلتے بچے کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر جہاں کچھ لوگوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مخاطب کیا وہیں بچے کی مہارت اور جذبے کو اپنے اپنے انداز میں داد بھی دی۔
افغانستان ٹوئٹر ہینڈل پر ٹانگ سے کرکٹ کھیلتے ہوئے بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ایک افغان لڑکا ٹانگ سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔ ؤافغان کبھی ہار نہیں مانتے۔‘

سوشل میڈیا صارف اے کے چاؤلہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ عزم، حوصلے اور جذبے کی بہترین مثال ہے

سوشل میڈیا صارف یوسف عطاری نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اس ویڈیو میں لڑکے کے دوست کو سراہنے کا طریقہ اچھا لگا۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’پیار سے کِک کے ذریعے داد دینا یہ مردوں کا طریقہ ہے۔‘

رانا مون نے ٹانگ سے کرکٹ کھیلنے والے بچے کے جذبے کو سراہتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’ اگر اس طرح کی کوئی گیم بنا دی جائے تو اس بچے کی حوصلہ افزائی بھی ہو جائے اور یہ خود کو کسی سے کم سمجھنا بھی چھوڑ دے گا۔‘