باحجاب طالبات کے اونم منانے کا ویڈیو وائرل

1,374

ملاپورم (کیرالا)۔ : شمالی کیرالا کے اس ضلع کے ونڈور علاقہ کے ہائی اسکول میں باحجاب طالبات کے اونم منانے کی شارٹ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔کانگریس قائد ششی تھرور نے اس کے تعلق سے لائیکنگ ٹویٹ کی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر دیکھے گئے اس ویڈیو میں گورنمنٹ گرلس ہائیر سکنڈری اسکول ونڈور میں ساڑی پہنی طالبات کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ موسیقی پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے اس کی تعریف کی اور بعض نے اس کا تقابل پڑوسی ریاست کرناٹک سے کیا جہاں جاریہ سال باحجاب لڑکیوں کو بعض تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

پروفیسر آف پیس اینڈ کانفلکٹ ریسرچ اپسلا یونیورسٹی سویڈن نے ٹویٹ کیا کہ اونم‘ فصل کٹنے پر منایا جانے والا کیرالا کے عوام کا تہوار ہے‘ صرف ہندوؤں کا تہوار نہیں ہے جیسا کہ دایاں بازو کا دعویٰ ہے۔