
بابری مسجد مسمارکئے جانے پرندامت کیسی؟ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعدبھی سادھوی کی ہٹ دھرمی جاری‘
بھوپال :21اپریل(ایجنسیز)بابری مسجد مسمارکئے جانے پرندامت کیسی؟ یہ کہنا ہے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا۔ بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوارسادھوی پرگیہ نےٹوئٹ کرکے کہا کہ رام صرف ہمارے ہی نہیں کروڑوں ہندووں کی آستھا کی علامت ہیں۔ تاریخ بتاتی ہےکہ میرباقی نے مندرکا روپ بدل کراس کا نام بابری مسجد رکھا اورگنبدوں کی تعمیرکرائی۔ یہاں تک کہ باقی ماندہ بھی مندرکے ملے۔ مبینہ مسجد پرشوک (غم) کیسا؟۔واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ نے ہفتہ کو تشہیری مہم کے دوران ایک ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویومیں کہا تھا ‘رام مندریقینی طورپربنایا جائے گا۔ یہ ایک شاندارمندرہوگا’۔ یہ پوچھے جانے پرکہ کیا وہ رام مندربنانے کے لئے ڈیڈ لائن بتا سکتی ہیں، تو پرگیہ ٹھاکرنے کہا ‘ہم مندرکی تعمیرکریں گے۔ آخرکارہم ڈھانچہ (بابری مسجد) کومسمارکرنے کے لئے بھی توگئے تھے’۔