بنگلورو : امریکہ کے ہندوستان کے ساتھ دفاعی روابط اور تعاون میں پیشرفت صدر جوبائیڈن کی زیرقیادت نظم و نسق میں جاری رہے گی، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے آج یہ بات کہی اور مشترک مفادات کا تذکرہ کیا۔ یو ایس ایرفورس ڈپٹی انڈر سکریٹری بین الاقوامی اُمور کیلی سیبولٹ نے بنگلورو میں میڈیا کو بتایا کہ امریکہ کے بڑے ڈیفنس پارٹنر کی حیثیت سے ہندوستان کی نامزدگی سنگ میل ہے جو سابقہ نظم و نسق میں کی گئی اور ہم اِسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں