دبئی : امریکی صدر جو بائیڈن اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے منگل کو ایران کی طرف سے خطے کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز پر بات چیت کی ہے جس میں افغانستان، ایران کی طرف سے جوہری خطرہ ،مشرق وسطی میں امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں شامل ہیں‘۔ بائیڈن نے گزشتہ برس امارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے جانے کی سٹریٹجک اہمیت واضح کی اور ان انتظامات کو وسعت دینے میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ایتھوپیا میں انسانی بحران سمیت تنازعات کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترجیح پر بھی اتفاق کیا ہے۔امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطبق ولی عہد محمد بن زائد اور امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر دونوں دوست ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات، سٹریٹجک شراکت اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں