ا ہم خبر:ناندیڑکے ٹیپوسلطان روڈ پرواقع گودام میں مہیب آتشزدگی

ناندیڑ:3فروری(ورق تازہ نیوز)آج شام تقریبا پانچ بجے قدیم شہر کے دیگلورناکہ سے متصل ٹیپوسلطان روڈ پر واقع گلشن کالونی گلی نمبر 14میں واقع ایک پلاسٹک کے گودام میں مہیب آتشزدگی کا بھیانک و اقعہ رونما ہوا ۔fire

تادم تحریر اس گودام کی آگ بھڑکتی جارہی ہے اور فائربریگیڈ کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا ہے ۔ مقامی افراد کسی طرح پانی ڈال کر آگ پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں۔مزید تفصیلات کاانتظار ہے fire1