آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ کی منگنی 29 دسمبر کو ہوئی ہے جس میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق خدیجہ کے منگیتر ریاض الدین شیخ آڈیو انجینیئر ہیں۔خدیجہ نے اپنی منگنی کی خبر خود ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی منگیتر کی بھی تصویر شیئر کی۔

خدیجہ کا کہنا تھاکہ ریاض الدین شیخ کے ساتھ منگی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، منگنی میری سالگرہ کے دن قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی بار عوامی سطح پر باحجاب پرفارمنس


رپورٹس کے مطابق خدیجہ اور ریاض الدین شیخ کی شادی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

رحمان کی با حجاب بیٹی ‘خدیجہ’ کا ‘پہلا شو’

آسکر ایوارڈ یافتہ مایا ناز گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے پہلی بار عوامی سطح پر باپردہ ہوکر پرفارم کیا۔

خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں بچوں کے عالمی دن پر ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ہمراہ اپنے والد کا ہی بنایا گیا کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا جس نے ہر سننے والے کے دل میں گھر کرلیا۔فردوس آرکسٹرا کی بات کی جائے تو یہ گروپ اے آر رحمان کی سربراہی میں کام کررہا ہے جس میں مختلف مذہب اور ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں