ای ڈی نےسابقہ وزیر نواب ملک کی جائیدادیں ضبط کیں

399

ممبئی: (ایجنسی) مہا وکاس اگھاڑی میں سابق اقلیتی وزیر و این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نواب ملک کے گھر سمیت کروڑوں روپے کی ملکیت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے ضبط کیا ہے۔

نواب کے خلاف ای ڈی نے منی لانڈرنگ اور انڈر ورلڈ سے تعلقات کا کیس درج کیا تھا۔ اس کیس میں سابق وزیر جیل میں ہی مقید ہے لیکن ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ نوا ب ملک کی کیرالا اور گوا کمپاؤنڈ کی ملکیت کو بھی ای ڈی نے ضبط کیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ ملکیت انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر اور اس کے ڈرائیور سلیم پٹیل کے تعاون سے خریدی گئی تھی، اس میں انڈر ورلڈ کے لئے فنڈنگ بھی کی گئی تھی۔