موبائل فون آج کل زندگی کی اہم ترین ضرورت بن گیا ہے، بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچے بھی اب موبائل فون کی بغیر نہیں رہتے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ کس چیز سے بچے موبائل فون کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔

دراصل موبائل کے اسپیکر سے آنے والی آواز سے ہی بچے اور بڑے متاثر یا متوجہ ہوتے ہیں تاہم ہر موبائل کے اسپیکر کی آواز اتنی نہیں ہوتی کہ اِسے آسانی سے یا اونچا سُنا جا سکے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ کار بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ موبائل چھوٹا ہو یا اسمارٹ فون ہو دونوں کی آواز کو اتنا بڑھا سکتے ہیں کہ کمرے میں اس کی آواز گونج اُٹھے۔

اس کے لئے آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ اپنے موبائل میں کوئی گانا یا کوئی بھی نغمہ جو آپ سُننا چاہتے ہوں لگا کر موبائل کو ایک خالی گلاس میں رکھ دیں۔

ایسا کرنے سے موبائل کے اسپیکر کی آواز بڑھ جائے گی اور گونجنے لگے گی، اور موبائل سے نکلنے والی آواز کو بوسٹ ملے گا جس سے یہ ایمپلیفائر کی طرح بجتا محسوس ہو گا۔

اس کی سائنسی وجہ یہ ہے کہ جب موبائل کھلی جگہ پر بجتا ہے تو اس سے نکلنے والی آواز کی لہریں بکھر جاتی ہیں اور اس کی آواز اتنی سُنائی نہیں دیتی، مگر جب اس ہی موبائل میں کوئی گانا لگا کر خالی گلاس میں رکھ دیا جائے تو اس سے نکلنے والی آواز کی لہریں گلاس کی دیواروں سے ٹکرا کر گونج اُٹھتی ہیں۔

امید ہے آپ کو یہ معلومات پسند آئی ہوگی اور اب اگر آپ کو تیز آواز میں کچھ سُننا ہو تو موبائل گلاس میں ڈال کر گانا پلے کر کے دیکھیئے گا ایسا کرنے سے موبائل کے اسپیکر کی آواز میں دو گُنا اضافہ ہو جائے گا، بس یہ خیال رہے کہ گلاس میں پانی موجود نہ ہو۔