ایک پیغام امتِ مسلمہ کےنام

محمدحبیب الرحمٰن علوی المـــداری.ایکزیکٹیوآل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ
کارکن منھاج القرآن انٹرنیشنل شاخ پنجاب انڈیا 9628407397
جگاجگاکےتمہیں تھک چکےہیں ہنگامے
نشاطِ لذتِ خواب گراں بدل ڈالو
غلط روی سےمنازل کےبُعدبڑھتےہیں
مسافرو روشِ کارواں بدل ڈالو ـــــــــــــ

یہ ایک امرِمسلم ہیےکہ امت مسلمہ جب تک امت وحدہ بن کررہی ہیےاس وقت تک پوری دنیاءنےاس امت کی اہمیت وبالادستی کوتسلیم کیااور نہ صرف یہ کہ اہمیت کوتسلیم کیاباالکہ اس امت مسلمہ کواپنامقتدیٰ بنائےرکھااوراس کی سربراہی کواپنےلئےباعث صدافتخارجانا ـــــ لیکن جب امت میں اختلافات رونماہوناشروع ہوئے تواختلافِ امت کی ترقی کےساتھ عالمی پیمانےپرامت کی اہمیت اس کی سربلندی کازوال بھی انتہائی سرعت کےساتھ نقطئہ عروج پرپہونچتاچلاگیااور آج امت تباہی وبربادی کےاس دہانےپرپہونچ گئی کہ اب امت اپنےہی گھرکےوقاراورناموس کوبچانےمیں قطعی فیل مجبور اور محروم ہوگئی ــــــــ آخرآٹھ سوسال تک اندلس پر ہلالی پرچم کی نورانی شعائیں بکھیرنےوالی قوم کےہاتھوں سےزمامِ سلطنت کیوں چلی گئی؟ ؟؟ ــــــ صدیوں پرمحیط دنیاءکےمختلف ممالک پرکلمئہ طیبہ کےترانےثبت کرنےوالی ملت کےچہرے سے عظمت وبرتری نےکیوں منھ موڑلیا؟؟؟ ــــــ کلمہ اور اذان کے لاہوتی نغموں سےمانوس گنگ وجمن کی لہریں اس امت سےبےوفاءکیوں ہوگئیں؟ ؟؟ اس کی وجوہات کیاہیں ؟؟؟ اس کےاسباب وعلل کیاہیں؟ ؟؟ ـــــ ہم آپ کوبتاتےہیں ـــــ ائےامت مسلمہ تجھ سےتیرےرب نےوعدہ لیاتھا تونےاپنےرب سےعہدوپیمان کیاتھا تیرےرب نےتجھےحکم دیاتھا واعتصموابحبل اللہ جمیعاولاتفرقوا تم سب مل کراللہ کی رسی کواعتصام یعنی مضبوطی کےساتھ پکڑلو اور فرقوں میں نہ بٹو ــــ اور فرمایاتھااللہ پاک نے تہنواولاتحزنواوانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین یعنی تم اگرصحیح معنوں میں صاحب ایمان ہوتوتمہیں گھبرانےاور خوف کھانےکی قطعی حاجت نہیں ـــــــ

جب تک امت اللہ پاک کےان دونوں فرامین پرعمل پیراں رہی تب تک قیصروکسریٰ جیسی حکومتیں بھی اس امت مسلمہ کےسامنےسرنگوں رہیں کرۂ ارضی کاایک ایک ذرہ اس امت کامدح خواں رہا وَحُوش و طیوراس امت کےقصیدےگاتےرہیے ـــــ لیکن جب سےامت آپسی اختلاف وانتشارکاشکارہوئی اسی وقت سےامت کی دہلیزپربدنصیبی بدبختی اور محرومی نے ڈیرےڈال دیئے ـــــ اول اول تومسلمانوں میں فقط مسائل کااختلاف رہالیکن یہ اختلاف اپنےفقہی مسائل کےجذبئہ اثبات میں اس قدرآگےبڑھاکہ میدانِ عقائدمیں بھی اپنی جلوہ سامانیاں بکھیرتےہوئےتفسیق وتفجیرباالکہ ایک دوسرےکی تکفیرتک پہونچتاچلاگیا ـــــ ہم عالمی پیمانےپرتجزیہ نہ کرتےہوئےفقط اپنےوطن اپنےملک ہندستان کےاختلاف پرہی نظرعمیق ڈالیں توکیاہمیں سلاطین اسلام والےیااس کےبعدوالےہندستان میں مسلمانوں کی دوجماعتیں سنی اور شیعہ کےعلاوہ کوئی تیسری جماعت بھی ملتی ہیے نہیں اور یقینانہیں توپھر دیوبندی بریلوی اہلحدیث یہ سب جماعتیں کب اور کیوں وجودمیں آئیں جن کی اصطلاحات نےامت کاشیرازہ بکھیرکررکھ دیا امت کواغیارکاغلام بنادیاامت کو باہم دست وگریباں ہونےپرمجبورکیا ملت کےناموس ووقارکی دھجیاں بکھیردیں ؟ ؟؟ میرےاپنےمطالعہ کی روشنی میں مجھےجوملاوہ فقط اتناہیےکہ ان جماعتوں کاوجود انگریزی تسلط والےہندستان کامرہونِ منت اور اسی کاپرداختہ باالکہ پروردہ شجرِمقبوحہ ہیے انگریزجنہوں نےہمارےملک کوتولوٹاہی ہماری صفوں کوبھی اس قدر تہہ وبالاکرڈالاکہ آج تک ہم صف بندی نہ کرسکے اور آج اسی جماعتی بکھراؤکاسبب ہیےکہ ہم تیس کروڑسےزائدہوکربھی اغیارکےہاتھوں ذلیل ورسواہورہیےہیں ـــــ

آج اگرہم پرمظالم ہوتےہیں توہم کہتےہیں کہ آرایس ایس یہ سب کررہی ہیے یا کروارہی ہیے بجرنگ دل والے کررہیےہیں ــــــــ مگرافسوس یہ سب کہنےاورسوچنےسےپہلےہم خوداپنےہاتھوں کےکرتوت کیوں بھلادیتےہیں ؟؟؟ کیادیوبندی مکتبئہ فکرسےتعلق رکھنےوالےعلماءنے مزارات پرجانےوالےملسمانوں کوبدعتی نہیں کہا؟؟؟ کیاجماعت اہلحدیث سےرشتئہ انسلاک رکھنےوالےعلماءنے اولیاءاللہ کےآستانوں پرجانےوالےطبقئہ ملت کو مشرک نہیں بنایا ؟؟؟ کیا خودکوبریلوی کہنےوالےطبقہ نے دیوبندیوں اور اہلحدیثوں کو مجموعی طورپر کافر جہنمی اور گستاخ خداورسول ہونے کی سندنہیں دی ؟؟؟؟ اگردیانت دارانہ اورمنصفانہ تجزیہ کیاجائےتوکیاان تینوں جماعتوں کےفتوےکےبعد ہندستان میں کوئی ایک بھی مسلمان رہ جاتاہیے؟ ؟؟ نہیں ہرگزنہیں ان تینوں کےفتاوی اور کتب کے منتخبہ عقائدکی تصدیق کسی نہ کسی طرح ہرفردملت کوکافرمشرک بدعتی اورمرتدضروربنادیتی ہیے ــــ نتیجہ یہ اخذہواکہ تقریباسوسالوں سے زائدعرصہ سےہندستانی مسلمانوں نےاپنی پوری طاقت صرف اور صرف ایک دوسرےکوکافربنانے مشرک اور مرتدثابت کرنےمیں خرچ کردی ہیے اور ہوش تواس وقت اڑجاتےہیں جب ہم ان جماعتوں میں بھی جماعتیں تیارکرلیتےہیں پہلے بریلویت صرف ایک جماعت تھی لیکن منزلِ زوال میں مقامِ تباہی میں راہِ بربادی میں عروج و ترقی کرتےہوئے اس جماعت نے دعوت اسلامی سنی دعوت اسلامی مصباحی گروپ اشرفی گروپ مداری گروپ حشمتی گروپ ازہری گروپ اشہری گروپ سادات کرام کوشیعہ اور دفالی تک لکھ کرامت کےسب سےمحترم طبقہ کورسواءکرنےکی ناپاک جسارت کی گئی الغرض اس ایک جماعت نےاپنےاندر بےشمارگروپ اور جماعتیں تیارکرڈالیں اسی طرح دیوبندی مکتبئہ فکرسےتعلق رکھنےوالےبھی مختلف گروپوں میں تقسیم کاری کےشکارہوئے جمعیۃعلماءبنی پھراس نے دوبچے پیداکئے جمعیۃ ارشدمدنی جمعیۃ محمودمدنی ــــ دارالعلوم بناپھراس نےبھی ایک بچہ پیداکیا دارالعلوم وقف کےنام کا حیاۃالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےموضوع پرعلماءدیوبند دودھڑوں میں بٹ گئے ایک حیاتی دیوبندی بنادوسرامماتی دیوبندی بناان دونوں گروپوں نےاس موضوع پرسینکڑوں مجالس قائم کیں بےشمارمناظرےکئے ایک دوسرےکےخون کےپیاسےتک ہوئے مختصریہ کہ گزشتہ پوری صدی اور موجودہ صدی کاایک چوتھائی حصہ ہم نےصرف اپنی بربادی کےسامان فراہم کرنےمیں گزاردی جس وقت کودعوت اسلام اور تبلیغ دین کےاہم فریضہ کی ادائیگی میں گزارناتھااس وقت کوہم نےکافرسازی اور مرتدگری کی بھینٹ چڑھادیا ـــــ لیکن جب ہم اسی ملک میں بسنے والی سب سےبڑی قوم کو دیکھتےہیں وہ بھی ایسی قوم جس کےپاس اتحادکاتصورتک نہ تھا اخوت نام سےبھی ناواقف تھی چُھوا چُھوت رنگ ونسل کےنام پرانسانیت کااستحصال واستیصال جس قوم کاطرۂ امتیازتھااس قوم نے اپنےاندرانہیں سوسالوں میں یک قومی تصورپیداکیاباالکہ اس تصورکواس قدرپروان چڑھایاکہ ہزاروں صنم خانوں میں بکھری قوم ایک جھنڈےکی نیچےجمع ہوگئی اور ہم پراس قدرمسلط ہوگئی کہ ہماری سسکیاں تک ان کی پابندہوگئیں ان کی اجازت کےبغیرہم آہ بھی نہیں بھرسکتے ــــــ

ملت کےغیور و حساس احباب باوقار ـــــــــــ آپ خودسوچیں ٹھنڈےدل سےسوچیں کہ جب محنت آرایس ایس نےکی ہیےتواس محنت کاصلہ آپ کوملےگایاآرایس ایس کوملےگا؟؟؟ ـــــــ یارو تم کیسے مسلمان ہوجونبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاکلمہ پڑھنےوالوں کوکافرکہتےہو ــــ تم کیسےایمان والےہوجو پنج وقتہ نمازیں اداءکرنےوالوں کومرتدکہتےہو؟ ؟؟ کیاایک دوسرےکی تکفیرنےتمہیں کچھ فائدہ پہونچایا؟؟؟ کیاایک دوسرےکومرتدبناکرتم نےکوئی ایمانی قلعہ تعمیرکرلیا؟ ؟ جواب یقینانفی میں ہوگا ــــ البتہ آرایس ایس جماعت سینہ تان کرضروریہ کہہ سکتی ہیےکہ ہم نے ہندتوکےنام پر برہمن ایس سی چھتری اور دھیڑسب کوایک کرلیاہیے سب کوہزارخانوں سےنکال کر فقط ہندتوکےخانےمیں جمع کرلیاہیے ــــــ ائےامت کی نسلِ جدید اور غیورافراد ملت ـــــ اس ادھیڑبن سےنکلو ایک امت بن کرعالم پرچھاجاؤ ورنہ یادرکھنا وہ دن دور نہیں کہ تم کوبھی راہِ ہسپانیہ کامسافربنادیاجائےگا ـــ تم کوبھی ہزار خداؤں کےآگےجبیں سائی پرمجبورکردیاجائےگا تمہاری مساجدبھی مسجدقرطبہ کی شکل میں بدل دی جائیں گی ـــ ابھی وقت ہیےبہت کچھ بچاہیے مزیدبربادی سےبچ جاؤ ــــــ ایک صدی سےجن آقاؤں کےتم گن گاتےرہیے جن پیرانِ جبہ پوش کی دست بوسی قسم بوسی کرتےرہیے جن ٹھیکہ دارانِ ایمان واسلام کےمن چاہیےفتوؤں کووحی اور الہامی پیغام سمجھ کرایک دوسرےکےسردھڑکی بازی لگاتےرہیے جن شاہان خطابت کےتم ترانےگاتےرہیے آج وہ کہیں دور دور تک نظرنہیں آرہیےہیں آج اپنی عزت اور اپنےملک کےآئین کوبچانےکےلئے تمہاری بیٹیاں مجبور ہوکردھرنےدےرہی ہیں احتجاج کررہی ہیں سخت سردیوں بھری راتوں میں اپنےچھہ چھہ ماہ کےبچوں کی قربانی دےرہی ہیں ـــــ کہاں گئےوہ فتوی باز جو آج تک ایک دوسرےسےسلام وکلام کرنےپربھی نکاح توڑاکرتےتھے؟ ؟؟ آج امت کی اس مشکل گھڑی میں امت کوسہارادینےکےلئےنہ توامت پر دیوبندسےبدعت کافتوی دینےوالاکوئی مفتی نکل رہاہیے اور نہ ہی بریلی سے کفروارتدادکی گن مشین چلانےوالاکوئی مفتی نظرآرہاہیے ــــ شاہین باغ میں امت کی صنفِ نازک بیٹیاں ہی پہرہ دےرہی ہیں ــــــ یہ حقائق ہمیں بہت کچھ بتاتےہیں اس امتحانی گھڑی میں بھی اپنےائےسی کمروں سےباہرنہ نکلنےوالے فتوی بازوں کے موجودہ حالیہ معمولات بھی ہمیں بہت کچھ سکھارہیےہیں بہت کچھ دکھارہیےہیں ــــ موجودہ مذہبی مقتدیٰ شخصیات میں صرف دونام فقط دوچہرےنظرآرہیےہیں ایک پیرطریقت مجددتعلیمات مخدوم سمناں قاسم نعمات اشرفیہ حضورقائداعظم ہند حضرت علامہ الحاج سیدمحمداشرف میاں قبلہ اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم قومی صدر آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ ہی کو ایک ایساپیردیکھا ایک صاحب جبہ ودستاردیکھاشعلہ بارخطیب دیکھا رجلِ شب بیدارکودیکھا آہ وزاری کرنےوالےمرد درویش کودیکھاجووقار امت اور تحفظ آئین ملک کےجذبہ سےشرسارشہرِلکھنؤمیں احتجاج کےدوران ٹھنڈی سڑکوں پردوڑتارہا اپنےکندھوں پرپولیس کی لاٹھیاں بھی کھائیں لیکن قوم کےلئےسب کچھ برداشت کیا ــــــ اور دوسری مذہبی پیشواذات امیرالاحرارحضرت مولاناحبیب الرحمٰن صاحب لدھیانوی شاہی خطیب وامام لدھیانہ پنجاب کودیکھاجنہوں نےمسلسل کئی ہفتوں سےملکی آئین کےبقاءاور ملی وقارکی سلامتی کےجذبہ سےسرشارلدھیانہ پنجاب میں بھی دہلی کےشاہین باغ کےطرزپرایک احتجاجی شاہین باغ بنارکھاہیے ابھی کل ہی یوٹوب پران کی ایک بیس بائیس منٹ کی ویڈیودیکھاجس میں حضرت والانےامت کوبہت بڑا اور وقت کاسب سےاہم درس دیاہیے لوگو ان قائدین کےہاتھوں پرجمع ہوجاؤ جوخالصالوجہ اللہ تمہاری فکررکھتےہیں ملک کی فکررکھتےہیں پوری ملت وحدہ ملت اسلامیہ کی فکررکھتےہیں
ــــــ وہ دقیانوسی اختلافی مادہ جوتمہاری رگ و پےمیں بھردیاگیاہیے اس مادہ کواتحادملت کی تلوارسےتباہ وبربادکردو اور ایک قوم ایک ملت ایک امت بن جاؤ ــــــــ
متحدہوتوبدل ڈالونظام ہستی
منتشرہوتومرو شور مچاتےکیوں ہو؟؟