ایک ملاقات ۔۔۔ محمد مسلم کبیر
ریاست مہاراشٹر کے تمام اضلاع کے گزیٹیئر میں ترمیم و اصلاحاتی مشمولات پر مبنی ضمیمات کی اشاعت نا گزیر ۔۔ معتمد و مدیر ڈاکٹر بلسیکرممبئی(محمد مسلم کبیر) ریاست مہاراشٹر کے تمام اضلاع کے سیاسی، سماجی، ثقافتی، تہذیبی، جغرافیائی،تاریخی،معاشی،اور تمام شعبہ حیات سے متعلق تمام معلومات پر مبنی ضلعی گزیٹیئر انگریزی دور حکومت میں ترتیب دیے گئے تھے۔جو آج بھی حوالہ جات کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔تاہم ان ساری معلومات کو من و عن قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اگرچیکہ اس زمانے میں باوجود ذرائع حمل و نقل اور علم رسانی کے گزیٹیئر کو ترتیب دینا بڑی عرق ریزی کا کام تھا۔ یہ بات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر کے شعبہ گزیٹیئر کے معتمد و مدیر ڈاکٹر دلیپ بلسیکر نے کہا کہ ہر دور میں گزیٹیئر میں اصلاحات و ترمیمات کے ضمیمے شائع ہوتے رہے ہیں۔لیکن آج ہر شعبہ حیات میں ترقی اور ہر قوم میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔اور عوام تک بالخصوص ہر ذات ،برادری،اور اس سماج کی روایات،تہذیب کو عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔یہی ہمارے ملک عزیز بھارت کی کثرت میں وحدت،امن و سکون کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔اس لیے ان تمام معلومات کو گزیٹیئر میں لانا لازمی ہے۔تاکہ مستقبل کی نسل اپنی گوناگوں تہذیب و ثقافت سے واقف ہو۔ڈاکٹر دلیپ بلسیکر نے صحافی محمد مسلم کبیر سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزیٹیئر ایک اہم دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے اور ضلعی گزیٹیئر ہر اُس ضلع کے تمام شعبہ حیات پر مبنی ہوتا ہے۔جس میں ہزاروں سال کی تاریخی ماخذات کا احاطہ کرکے ترتیب دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر دلیپ بلسیکر کی مادری زبان مراٹھی ہونے کے باوجود اردو زبان سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ اُردو پڑھنا اور لکھنا بھی جانتے ہیں۔ فارسی ادب سے بھی واقف ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ حکومت مہاراشٹر کی ایما پر ریاست کے بیشتر اضلاع کے گزیٹیئر کے اصطلاحی اورترمیمی ضمیمے ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ اور کئی اضلاع ضمیموں کی اشاعت بھی عمل میں آ چکی ہے۔ اُنہوں نے اپیل کی ہے کہ قارئین اپنے اپنے ضلع کے گزیٹیئر کا مطالعہ کریں اور اس میں کچھ کمی بيشی یا کوئی معلومات رہ گئی ہے تو اس معلومات کو با ثبوت تحریری طور پر گزیٹیئر ڈپارٹمنٹ کو پیش کریں۔بعد تحقیقات اس کی اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786