ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج کرام کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

مدینہ منورہ : (ایجنسیز)گزشتہ روز متعدد ملکوں اور اقوام سے تعلق رکھنے والے 15,818 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ حج کے بعد مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کی کل تعداد 140,945 ہے۔

 

مدینہ منورہ میں عازمین کی وصولی اور روانگی کی نقل و حرکت سے متعلق وزارت حج و عمرہ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ مدینہ میں امیگریشن سنٹر نے 130,658 حجاج کرام کا استقبال کیا۔یہ حاجی مناسک حج کی ادائیگی کے بعد زمینی راستوں سے بس کے ذریعے آئے تھے۔ جبکہ حجاج البر سنٹر نے 7,384 عازمین حج کو موصول کیا۔ 2823 عازمین حرمین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کل 16,016 عازمین نے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچے۔ مدینہ منورہ میں حاضری دینے کے بعد 71,927 حجاج کرام اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے جب کہ 69,081 حجاج کرام ابھی تک مدینہ منورہ میں ہیں۔