نئی دہلی:شہروں کی آلودگی کے حوالے سے 2021ءکی نئی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کو دنیا کا دوسراآلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے .

پاک آبزرور کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 274پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک لیول ہے ۔ جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ تیسرے نمبر پر آیا ہے.

لاہور کو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے. واضح رہے کہ جب ایئرکوالٹی انڈیکس کی ویلیو 100سے زائد ہو جائے تو آلودگی کا یہ لیول انسانی صحت کے لیے غیرصحت مندانہ قرار پاتا ہے.