Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ایک دن میں 2.31 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ

IMG_20190630_195052.JPG

imagesنئی دہلی،28 جون (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2،31،095 نمونوں کی جانچ کی گئی، اب یہ تعداد بڑھ کر82،27،802 ہوگئی ہے۔
سنٹرل کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں کووڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1،036 ہوگئی ہے۔ ان تمام لیبزمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 2،31،095 نمونوں کی کی جانچ کی گئی۔
گزشتہ پانچ دن سے ہر روز دو لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔