ممبئی:26 فروری (ورق تازہ نیوز)جان ابراہم اورعمران ہاشمی خان کے اردگردگھومتی کہانی پرمبنی آنے والی فلم ‘ممبئی ساگا’ کا ٹریلرآج چند لمحے قبل ریلیز ہوگیاہے اورجو ریلیز کیساتھ ہی ، سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیاہے۔

جان ایک بار پھر مکمل ایکشن اوتار میں ہے اور عمران ہاشمی ایک پولیس آفیسر کے کردار میں ہیں۔مداح گذشتہ کئی دنوں سے اس فلم کے ٹریلر کا انتظار کر رہے ہیں۔

آخر ، آج زبردست ٹریلر جاری کیا گیا۔ ٹریلر کی شروعات جان ابراہم کی مضبوط ایکشن سے ہوتی ہے۔ انکا یہ ڈائیلاگ ”جس نے بھی ہفتہ دیا ، اگلا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔“کافی مشہور ہورہا ہے۔دیکھے فلم کا زبردست ٹریلر۔