ہرزوگوینا : کوسوو کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے آئندہ ہفتہ باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک کی تاریخ کا ایک ’’تاریخی لمحہ‘‘ ہوگا۔وزیر خارجہ میلیزا ہرڈینج اسٹوبلا نے کہا کہ وہ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گیبریل اشکنازی یکم فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرنا کوسوو کیلئے ایک سب سے بڑی کامیابی ہے جس کا سہرہ ہمارے مشترکہ اور ابدی اتحادی امریکہ کو جاتا ہے۔واضح رہے کہ کوسوو اور اسرائیل کے مابین باہمی تعلقات کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ ستمبر میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں کوسوو سربیا کے قائدین کے سربراہی میں کیا گیا تھا۔کوسوو کی تقریباً 97% آبادی مسلمان ہے۔ باقی 3% دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد عیسائیوں کی ہے۔