ایکناتھ شںندے سے اختلافات حل کرنے کی اودھو ٹھاکرے سے رکن پارلیمان کی اپیل

32

ممبئی: 2جولائی۔شیوسینا کے ممبران پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے جمعہ کو پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے کہا کہ وہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ بغاوت سے متاثرہ شیو سینا کے کم از کم 12 لوک سبھا ممبران ان سے رابطے میں ہیں۔

بی جے پی کے ایک رہنما اور ایک مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں شیو سینا کی تقسیم کا اثر لوک سبھا پر بھی پڑے گا، کیونکہ پارٹی کے کل 19 میں سے کم از کم 12 لوک سبھا ممبران اپنا رخ بدلنے کے لیے تیار ہیں۔

شیوسینا کےذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شام ممبئی میں ٹھاکرے کی طرف سے بلائی گئی شیو سینا ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ میں ایک سینئر لیڈر نے پارٹی کے طویل مدتی مفادات کے لیے شنڈے کی قیادت والے باغی گروپ کے ساتھ مفاہمت کی تجویز دی۔ اس تجویز پر ٹھاکرے کا ردعمل معلوم نہیں ہو سکا۔