ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ اور فڑنویس نے نائب وزیراعلیٰ کاحلف لیا :ویڈیو دیکھیں

0 54

ممبئی:30 جون(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران آج شام اس وقت ختم ہوگیا جب ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر شیوسینا باغی گروپ کے ایکناتھ شندے نے حلف اٹھایا۔

جبکہ نائب وزیراعلی کے عہدہ پر بی جے پی سابقہ وزیرا علیٰ وسینئر لیڈر دیویندر فڑنویس نے حلف اٹھایا۔ ان دونوں کو راج بھون میں گورنر کوشیاری نے حلف دلوایا ۔

دریں اثنا ءایسی اطلاع تھی کہ نائب وزیراعلیٰ کاعہدہ فڑنویس قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن نریندر مودی نے بذات خودانھیں دو مرتبہ موبائل پربات کی اور نائب وزیراعلیٰ کاعہدہ قبول کرنے کی درخواست کی جس کے بعد آج انھوں نے حلف اٹھایا ۔