• 425
    Shares

دبئی: ولیعہد دبئی شیخ حمدان بن محمد راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک سال تاخیر سے شروع ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2020 اگلے ماہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ایکسپو میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ولی عہد دبئی نے اس تاریخی موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو وہ ایکسپو کے دوران کسی بھی دن لے سکتے ہیں۔ولی عہد حمدان بن محمد راشد المکتوم نے کہا کہ سرکاری ملازمین ایکسپو سے آئیڈیاز لیں گے اور تجربات سے سیکھیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات کے آئندہ 50 سال کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی عالمی ایکسپو میں بہترین عالمی برانڈز اپنی پروڈکٹس اور آئیڈیاز نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح متحدہ عرب امارات آتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں