ناندیڑ:5 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز) ایکتا ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے صدر اور موظف ضلع پریشد مدرس عبدالمجید مکرانی کاآج بروز پیر 5 اپریل کو پربھنی کے سرکاری اسپتال کے خصوصی سنٹر میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 74سال تھی ۔

تین چار دن قبل ان کی طبعیت خراب ہونے کے بعدا نھیں ناندیڑ کے سرکاری اورخانگی دواخانوں نے شریک کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں پربھنی کے اسپتال میں شریک کیا گیاتھا لیکن وہ آج ساڑھے چھ بجے شام رحلت کرگئے ۔

انکی اہلیہ کاایک سال قبل انتقال ہوا تھا ۔نمازجنازہ ّ آج رات ہی ساڑھے دس بجے مسجد بڑی درگاہ ‘ گاڑی پورہ میں ادا کی جائے گی اورمسجد کے عقب میں واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ ادارہ”ورق تازہ“ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر شریک ہے ۔ پرور دگار عالم سے دعاگو ہے کہ وہ ان کی مغفرت کرے ۔متعلقین کو صبر جمیل عطاءکرے ۔