ناندیڑ:29جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)راشٹروادی کانگریس پارٹی مہاراشٹر کے شعبہ اقلیت کے ریاستی صدر کے عہدہ پر ناندیڑ کے پارٹی کے وفادار ایڈوکیٹ محمدخاں پٹھان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ممبئی میں حالیہ دنوں ایک تقریب میں ریاستی صدر جینت پاٹل ودیگر اعلی قائدین کی موجودگی میں محمدخاں پٹھان کو نامزدگی کامکتوب سونپا گیا ۔

اسی ضمن میں آج چار بجے ناندیڑ کے ہوٹل اتیتھی میں محمدخاں پٹھان کی جانب سے پریس کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس میں انھوں نے اپنے انتخاب اور اقلیتوں کیلئے پارٹی کی جانب سے کئے جانے والی سرگرمیوں و اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کروایا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمدخاں نے بتایا کہ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل‘ اقلیتی شعبہ کے قومی صدر شبیرودروھی کی موجودگی میں انھیں نامزدگی کامکتوب دیاگیا۔

اس سے قبل پٹھان این سی پی کی فاردر باڈی کے ریاستی نائب صدر رہے چکے ہیں ۔انکے انتخاب کے بعد این سی پی شعبہ اقلیت کی تمام ضلعی و ریاستی کمیٹیوںکوتحلیل کردیاگیاہے اس عنقریب نئی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئے گی ۔آئندہ ماہ ممبئی میں اجلاس رکھاگیا ہے ۔جس کے لئے کورکمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔مہاراشٹروقف بورڈ میں جاری بدعنوانیوں و تنازعہ پر انھوں نے کہا کہ مہاراشٹرشعبہ اقلیت کے ریاستی صدر جناب نواب ملک سے موثر نمائندگی کرکے نئے چیرمین کا انتخاب جلد کیاجائے گا۔محمدخاں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر قائد شردپوار نے انھیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے ۔ا س انتخاب پر این سی پی ضلع صدر ہری ہرراو بھوسی کر ‘ شہر صدر ڈاکٹرسنیل کدم ‘کارگزارصدرجیون گھوگرے پاٹل‘مہیلا ضلع صدر شریمتی پراجلی راون گاونکر نے مبارکباددی ۔