ایچ3این2 وائرس کا پھیلاؤ: اسکول بند کرنے کا حکم، ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی 4 ہزار سے تجاوز

2,838

نئی دہلی: ملک میں ایچ3این2 وائرس کا پھیلاؤ نظر آنے لگا ہے اور کئی ریاستوں نے احتیاطی اقدامات اٹھانا شروع کر دئے ہیں۔ اسی ضمن میں مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری کے وزیر تعلیم نماسیوم نے اس وائرس اور فلو کے معاملوں کی بڑھتی تعاد کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ پڈوچیری کے تمام اسکول 16 مارچ سے 26 مارچ تک بند رہیں گے۔ فی الحال یہ فیصلہ پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے لیا گیا ہے۔ بقیہ کلاسز اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری رہیں گی۔ دوسری جانب کئی ریاستوں کے محکمہ صحت نے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اس کے ساتھ اس وائرس سے متعلق کسی بھی مریض کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔