ایولہ۔منماڑ شاہرہ پر ٹرک۔کار حادثہ‘چھ افراد جاں بحق

0 26

جلگاوں :21 ِنومبر (نامہ نگار ) منماڑ میں کار اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہونے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہیں۔اس حادثے کی وجہ سے شاہرہ پر آمدورفت میں روکاوٹ پیدا ہوگئی تھیں۔ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ایولہ۔منماڑ سڑک پر انکاءباری علاقہ میں یہ حادثہ ہوا۔آئیچر ٹرک اور ارٹیگا کار آمنے سامنے ٹکراگئی۔آج صبح پانچ بجے یہ حادثہ ہوا۔جس میں کار چکناچور ہوگئی۔اور ایک ہی خاندان کے چھ افراد حادثے کا شکار ہونے سے علاقے میں غم کی لہر دوڑگئی۔مہلوکین میں تین خواتین ،دو مرد اور ایک چھوٹا لڑکا شامل ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والا خاندان احمد نگر ضلع کے کوپرگاو¿ں کا رہنے والا ہے۔حادثے کی خبرملتے ہی علاقے کے لوگوں نے فوری مدد کا کام کیا۔بعدازاں پولیس بھی جایﺅاقع پر پہونچ گئی۔